Email your news at your-city-name@geodost.tvlike peshawar@geodost.tv, quetta@geodost.tv, jhang@ geodost.tv, nawabshah@geodost.tvSMS to Geo DostSMS GD<space> message to 436
ٹو بہ ٹیک سنگھ ملک بھر کی طرح ٹو بہ ٹیک سنگھ میں بھی جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے زیراہتمام''یوم یکجہتی کشمیر'' بڑے جوش و خروش سے منایاگیا ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر مقبو ل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے' جسے حل کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں مسئلہ کشمیر کی بنیاد ہیں۔ پاکستان کو اس کا فریق تسلیم کرتی ہیں۔ کشمیریوں نے پاکستان کی جدوجہد میں بے شمار قربانیاں دیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے اور پاکستان کے حکمران خواب غفلت کی نیند سے بیدار ہوں اور کشمیر کا مسئلہ اعلیٰ سطح پر سنجیدگی سے اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو چاہئے کہ حکومت پر دبائو بڑھائیں اور وہ مسئلہ کشمیر پر اصولی اور قومی مؤقف کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی پالیسیاں ترتیب دے کہ کشمیر کو ہندو غاصبوں کے پنجوں سے نجات دلا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستانی دریائوں پر ڈیم تعمیر کر کے آبی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ریلی دفتر جماعت اسلامی سے شروع ہو کر جھنگ ر و ڈ سے ہو تی ہو ئی د فترپر اختتام پذیر ہوئی۔سلطا ن سد ھو دن نیو ز03335325596