Email your news at your-city-name@geodost.tvlike peshawar@geodost.tv, quetta@geodost.tv, jhang@ geodost.tv, nawabshah@geodost.tvSMS to Geo DostSMS GD<space> message to 436
ٹو بہ ٹیک سنگھ دولت کی اندھی ہوس اور جائیداد کی حرص نے خون سفید کردیا،2ایکڑ زمین کے لالچ میں سگے بھانجے نے اپنے معذور ماموں کو چھ ماہ تک ایک ویران مکان میں حبس بے جا میں رکھا،کبھی کبھار کھانا دیا جاتا ،معذور شخص وہیل چیئر پر ہی سوتا ،پینے کیلئے پانی بھی نہیں دیا جاتا تھا،نیشنل لیبر فیڈریشن درجہ چہارم کے ضلعی صدر محمد موسی کی نشاندہی پر میڈیاٹیم نے پولیس کے ہمراہ مذکورہ ویران مکان پر چھاپہ مار کر معذور شخص کو بھوک اور پیاس کی حالت میں بازیاب کرلیا، مغوی شہزادنامی معذور شخص تھانہ چٹیانہ کے علاقہ چک نمبر403ج ب (بڑی سادہ آرائیاں) کا رہائشی ہے اور والدین کا اکلوتا بیٹا ہے والدین پہلے ہی انتقال کرچکے ہیں ،بازیاب مغوی معذور شخص شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ والدین کے انتقال کے بعد اپنی بہن کے پاس رہائش پذیر تھا اس کے نام 2ایکڑ زرعی اراضی تھی ،اس کے بھانجے محمد محسن نے دولت کے لالچ میں اندھا ہوکر زمین اپنے نام منتقل کروا لی،اور مجھے چک نمبر327ج ب کے ایک ویران مکان کرایہ پر حاصل کرکے اس میں بند کردیا،اہل محلہ کی نشاندہی پر پولیس تھانہ سٹی نے میڈیا ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر معذور شخص محمد شہزادکو شدید بھوک اور پیاس کی حالت میں بازیاب کرلیا،اس نے بتایا کہ اس کے بھانجے محمد محسن نے چھ ماہ قبل اس ویران مکان میں بند کردیا ہوا ہے اور کبھی کبھار کھانا دینے کیلئے آتا ہے،کئی کئی روز اسے بھوکا اور پیاسا رہنا پڑتا ہے،بعض اوقات تو اسے لیٹرین میں استعمال کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں ہوتا،وہ اس ٹوٹی ہوئی وہیل چیئر پر ہی سوتا ہے ،اہل محلہ نے بتایا کہ ایک شخص کبھی کبھار آتا ہے اور تالا کھول کر کھانا دے جاتا ہے مگر اب 3,2روز سے کوئی شخص کھانا دینے نہیں آیا،معذور شخص کو بازیاب کروانے کے بعد تھانہ میں لے آیا گیا اور پولیس بازیاب مغوی کے بھانجے محسن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔سلطا ن سد ھو ر و ز نا مہ وقت 03335325596
tx