Email your news at your-city-name@geodost.tvlike peshawar@geodost.tv, quetta@geodost.tv, jhang@ geodost.tv, nawabshah@geodost.tvSMS to Geo DostSMS GD<space> message to 436
ٹوبہ ٹیک سنگھ پارک آرمی کے بریگیڈئیر مبشر وسیم نے کہا ہے کہ پاک افواج عنقریب پاک سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کردے گی،انہوں نے اس عزم کا اظہار پاک آرمی کے شہید ہونے والے 22سالہ نوجوان محمد عرفان صدیق کی تدفین اور پاک آرمی کی جانب سے شہید کی میت کو سلامی کے موقع پر پریس کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادے گی،انہوں نے مزید کہا کہ محمد عرفان صدیق کی شہادت نا صرف چک نمبر319ج ب کیلئے بلکہ پورے ملک و قوم کیلئے سعادت کا باعث ہے،جس نے درہ آدم خیل کے علاقہ میں ملک و قوم کی حفاظت کیلئے صف اول پر دہشت گردوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے جان نچھاور کردی،انہوں نے بتایا کہ شہید ہونے والا نوجوان آرمی نمبر3755069کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے تھا اور پاک آرمی کا یہ ہونہار نوجوان کبڈی،کشتی اور باکسنگ کا بہترین کھلاڑی تھا جبکہ وہ باکسنگ کے مقابلہ جات میں پاکستان بھر میں اول پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل حاصل کرچکا تھا اس موقع پر بریگیڈئیر مبشر وسیم،لیفٹینٹ کرنل شاہین گوندل اور کیپٹن عتیق الرحمن نے شہید محمد عرفان صدیق کے والدین و دیگر لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں پاک آرمی کی جانب سے ہمہ قسمی تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر شہید کے دوبھائیوں نے پاک آرمی کے آفیسرز کو آگاہ کیا کہ شہید کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی ،تدفین کے موقع پر پاک آرمی کے چاک و چوبند دستہ نے شہید محمد عرفان صدیق کی میت کو سلامی پیش کی اور شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی،پاک آرمی کے 50جوان اس موقع پر موجود تھے،ڈی ڈی او آر سکندر ذوالقرنین،ڈی ایس پی صدر سرکل طلعت محمود کے علاوہ ضلعی و صوبائی محکمہ جات کے افسران ،صحافیوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شہید کے نماز جنازہ میں شرکت کی،برگیڈئیر مبشر وسیم نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہید کی تدفین کے موقع پر کئے جانے والے انتظامات کو سراہا۔ سلطا ن محمودسد ھو موبا ئیل نمبر03335325596
salaam pak army