Email your news at your-city-name@geodost.tv   like peshawar@geodost.tv, quetta@geodost.tv, jhang@ geodost.tv, nawabshah@geodost.tv SMS to Geo Dost   SMS GD<space> message to 436

ٹوبہ ٹیک سنگھ عطائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگا نے کے باعث گائوں کے متعدد لوگ اپاہج ہوگئے محکمہ صحت کے عملہ نے میڈیا کی نشاندہی پر عطائی ڈاکٹرکا کلینک سیل کردیا

by Sultan Sidhu Apr 25, 10, 07:34 AM
Embed

ٹوبہ ٹیک سنگھ عطائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگا نے کے باعث گائوں کے متعدد لوگ اپاہج ہوگئے،محکمہ صحت کے عملہ نے میڈیا کی نشاندہی پر عطائی ڈاکٹرکا کلینک سیل کردیا،بیان کیا جاتا ہے کہ چک نمبر289گ ب میں عرصہ پانچ سال سے ویٹرنری ہسپتال کے درجہ چہارم کا ملازم محمد اعظم نامی شخص نے مذکورہ گائوں میں کلینک بنا رکھا ہے،غیرقانونی پریکٹس کے دوران وہ مانع حمل اور اسقاط حمل کی ادویات استعمال کرنے کے علاوہ فیزیوتھراپی بھی کرتا ہے،گائوں کے لوگوں کے مطابق ڈاکٹر جانوروں کو لگانے والے انجکشن انسانوں کو لگاتا ہے جس بناء پر گائوں کے متعدد لوگ اپاہج ہوگئے ہیں،اپاہج ہونے والوں میں محمد صادق،طلحہ بی بی،رخسانہ بی بی اور نوراحمدبھی شامل ہیں،اپاہج ہونے والے افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈاکٹر کے پاس بخار یا سر درد کی دوائی لینے کیلئے ڈاکٹر نے گولیاں دینے کی بجائے انہیں انجکشن لگائے جس بناء پران کے اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا جب انہوں نے دوبارہ ڈاکٹر سے رابطہ کیا تو ڈاکٹر نے انہیں بجلی کے جھٹکے لگائے اور کہا کہ اب آپ کو آرام آجائے گا،اس موقع پر مذکورہ گائوں کی رخسانہ بی بی جو اس عطائی کا نشانہ بنی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بخار کی دوائی لینے کیلئے اس کے پاس گئی جس نے اس کے انجکشن لگا دیا ،انجکشن خراب ہوگیا اور کوہلے پر ایک زخم کی شکل اختیار کرگیا،جب ڈاکٹر سے دوبارہ رابطہ کیا گیا تواس نے پھر دوبارہ انجکشن لگا دیا اور کہا کہ اب ٹھیک ہوجائے گا مگر آہستہ آہستہ زخم میں کیڑے نظر آنے لگے بعد ازاں کسی دوسرے ڈاکٹر سے علاج جاری ہے مگرتاحال زخم خراب حالت میں ہے،محمد صادق نے بتایا کہ وہ بخار کی دوائی لینے کیلئے ڈاکٹر کے پاس گیا جس نے اس کے بازو پر انجکشن لگایا اور اس کا دائیاں بازو بالکل بے کارہوگیا ہے جب بازو کے متعلق دوبارہ اسے بتایا گیا تو اس نے بجلی کی دو تاریں لے کر اسے کرنٹ لگایا اور کہنے لگا کہ اب ٹھیک ہوجائو گے اسی طرح طلحہ بی بی اورنوراحمد کے ساتھ بھی یہی حشر کیا گیا۔ اہل دیہہ نے وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز،سیکرٹری محکمہ صحت ،کمشنر فیصل آباد ڈویژن،ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ و دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے اور ہمیشہ کیلئے اسے پریکٹس سے منع رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
Link to this post
Comments

Please refrain from offensive comments and spamming. Any comment deemed inappropriate will be removed and user will be blocked without prior notice



No comments to list
Rating: 0          
Categories: Accidents / Crime
1 video Viewed 1294 times, 0 comments
Share | Slideshow
About Sultan Sidhu
Name: sultan
Location: Toba Tek Singh, Pakistan Since: February 2010 Posts: 30
I AM DISTRICT REPOTER DAILY WAQT JANGGROUP TOBA TEK SINGH
03335325596
E MAIL:SIRSULTAN@HOTMAIL.COM
SULTANSIDHU@GMAIL.COM
Location: Pakistan
More posts from Toba Tek Singh
Police ki van m camando bachy Nov 27, 13, 06:39 PM
Ek bike per itne log Nov 17, 13, 06:53 AM
student ka hal daykhay Sep 03, 13, 05:13 PM
Funny Baby BURRRRRRRR Jul 05, 13, 05:31 PM